میا ں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم بنچ آج مختلف از خود نوٹس مقدمات کی سماعت کریگا،کاز لسٹ جاری

میا ں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم بنچ آج مختلف از خود نوٹس مقدمات کی سماعت ...

لاہور(نامہ نگارخصوصی)چیف جسٹس پاکستان مسٹر جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں قائم 3رکنی بنچ آج 6جنوری کو سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں مختلف ازخود نوٹس مقدمات کی سماعت کررہا ہے ۔اس سلسلے میں کاز لسٹ جاری کردی گئی ہے ،فاضل بنچ میں زیرسماعت آنے والے مقدمات میں نجی میڈیکل کالجوں کی بھاری فیسوں ،مضر صحت پانی اور دودھ کے علاوہ تعلیم و صحت سے متعلق لئے گئے ازخود نوٹسز اور متفرق درخوستیں شامل ہیں۔بنچ کے دیگر ارکان میں مسٹر جسٹس منظور احمد ملک اور مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن شامل ہیں ۔

ازخود نوٹس سماعت

مزید : علاقائی