2017ء میں جرائم پیشہ افراد سے 79کروڑ 61لاکھ کا ناجائز اسلحہ ، مال مسروقہ برآمد

2017ء میں جرائم پیشہ افراد سے 79کروڑ 61لاکھ کا ناجائز اسلحہ ، مال مسروقہ برآمد

لا ہور (کرائم رپورٹر)انویسٹی گیشن ونگ کی سال 2017کے دوران جرائم پیشہ افراد کے خلاف بہترین کامیابیاں ان کے قبضے سے تقریبا 79 کروڑ61لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ وناجائز آتشیں اسلحہ برآمد کر لیا۔تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی انویسٹی گیشن غلام مبشر میکن نے کہا کہ شہر میں ہونے والی دہشت گردی ،ڈکیتی ،راہزنی ،ہاوس رابری،چوری ،قتل اور دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث 712گینگز کے1737خطرناک ممبران کو گرفتار کیااور7238مقدمات ٹریس کیے جبکہ ملزمان سے 79کروڑ61لاکھ سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد۔اس کے علاوہ263مقدمات قتل خطرناک ملزمان کو چالان کئے گئے06مقدمات اغواء برائے تاوان،13مقدمات ڈکیتی رابری معہ قتل ،44مقدمہ ڈکیتی، 1276مقدمات سرقہ بالجبر،197مقدمات وہیکل چھیننا،1708مقدمات وہیکلز چوری،1397مقدمات نقب زنی،6823خطرناک مجرمان اشتہاری گرفتار۔ جن میں سے1888 سنگین مقدمات کے خطرناک مجرمان اشتہاری تھے اور3345 عدالتی مفرورگرفتار کل مقدمات52484چالان کئے گئے۔

مزید : علاقائی