میانی صاحب قبرستان کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن معطل

میانی صاحب قبرستان کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن معطل

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائیکورٹ نے میانی صاحب قبرستان کے ڈیلی ویجز ملازمین کی برطرفی کا نوٹیفیکیشن معطل کر دیا۔جسٹس عائشہ اے ملک نے عبدالمغیث اوردیگر ملازمین کی درخواستوں پر سماعت کی، درخواست گزار ملازمین کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ ہمارا کنٹریکٹ مئی 2018 ء میں ختم ہونا ہے تاہم 31 دسمبر 2017 کو اتوار کے دن غیر قانونی طور پر نوکری سے برطرفی کا نوٹیفیکیشن جاری کیا گیاہے، درخواست گزار کے وکیل کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے برطرفی کا نوٹیفیکیشن معطل کر تے ہوئے سیکرٹری بلدیات کو موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔

نوٹیفیکیشن معطل

مزید : علاقائی