پیپرا میں ڈی جی فنانس کی تعیناتی کیلئے دائر درخواست پر ایم ڈی کو فیصلہ کا حکم

پیپرا میں ڈی جی فنانس کی تعیناتی کیلئے دائر درخواست پر ایم ڈی کو فیصلہ کا حکم

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پیپرا میں ڈی جی فنانس کی تعیناتی کے لئے دائر درخواست پر ایم ڈی پیپرا کو موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دے دیاہے۔جسٹس جواد حسن نے شہزاد فرید کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ کہ پیپرا کی جانب سے ڈی جی فنانس کی تعنیاتی کے لئے اخبارمیں اشتہار دیا گیا،اشتہار کے مطابق میرٹ پر پورا اترتا ہوں اور تحریری امتحان بھی پاس کر چکا ہوں، غیر قانونی طور پر ڈی جی فنانس کی تقرری کے لئے دوبارہ اخبار اشتہار دے دیا گیا ہے۔ درخواست گزار کی جانب سے استدعا کی گئی کہ عدالت دوبارہ جاری کردہ اشتہار کالعدم قرار دے اور میرٹ پر بھرتی کے احکامات جاری کرے، عدالت نے درخواست پر دلائل مکمل ہونے پر ایم ڈی پیپرا کو درخواست گزار کا موقف سن کر فیصلہ کرنے کا حکم دیتے ہوئے درخواست نمٹا دی ہے۔

فیصلہ کا حکم

مزید : علاقائی