جنرل بس اسٹینڈ پر پبلک ٹوائلٹس کے ٹھیکہ کی رقم میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن معطل

جنرل بس اسٹینڈ پر پبلک ٹوائلٹس کے ٹھیکہ کی رقم میں اضافہ کا نوٹیفیکیشن معطل

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے جنرل بس اسٹینڈ پر پبلک ٹوائلٹس کے ٹھیکہ کی رقم میں اضافے کا نوٹیفیکیشن معطل کرتے ہوئے لاہورمیٹرو پولیٹن کارپوریشن سمیت دیگر مدعاعلیہان سے جواب طلب کر لیاہے۔جسٹس عائشہ اے ملک نے اعجاز علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی جس میں جنرل بس اسٹینڈ پر پبلک ٹوائلٹس کے ٹھیکہ کی رقم میں اضافے کی نشاندہی کی گئی ، درخواست گزار کے مطابق جنرل بس اسٹینڈ کا ٹھیکہ یکم جولائی 2017 کو ایک سال کے لئے 38 لاکھ روپے میں لیا اور پبلک ٹوائلٹس استعمال کرنے کی فیس 5 روپے میں مقرر کی گئی، درخواست گزار نے نشاندہی کی کہ پبلک ٹوائلٹس کا ٹھیکہ بڑھا کر 57 لاکھ روپے کردیا گیا ہے جو کہ تقریباً5لاکھ روپے ماہانہ بنتا ہے ۔

ٹوائلٹس ٹھیکہ

مزید : علاقائی