فاطمہ مثالی سکول کی رجسٹریشن منسوخی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

فاطمہ مثالی سکول کی رجسٹریشن منسوخی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ میں پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے فاطمہ مثالی سکول کی رجسٹریشن منسوخی کے خلاف انٹرا کورٹ اپیل دائر کردی گئی ہے۔فاطمہ مثالی سکول کی پرنسپل عذرا بی بی نے چودھری شعیب سلیم ایڈووکیٹ کی وساطت سے یہ اپیل دائر کی ہے جس میں موقف اختیار کیاگیا ہے کہ پیف نے 2015ء میں فیز 9 کے تحت فاطمہ مثالی سکول کی رجسٹریشن کر رکھی تھی، پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے بغیر وجہ کے سکول کی رجسٹریشن منسوخ کر دی، اپیل میں یہ نکتہ بھی اٹھایا گیا کہ پیف نے فاطمہ مثالی سکول ڈی جی خان کو سکول موجودہ جگہ سے ایک کلو میٹر دور منتقل کرنے کا حکم دے دیاہے۔ پیف کے سکول منتقلی کے احکامات میں کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی، پیف کے 2015ء کے فیز 9 کی شرائط کے مطابق دو رجسٹرڈ سکولوں کا درمیانی فاصلہ ایک کلو میٹر مقرر ہونے کی کوئی شرط نہیں ہے جبکہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ نے حقائق کے برعکس سکول منتقلی کیخلاف درخواست خارج کر دی ہے، اپیل میں استدعا کی گئی کہ ہائیکورٹ کے سنگل بنچ کا فیصلہ کالعدم کیا جائے اور پیف کے سکول منتقلی کے احکامات غیر قانونی قرار دیئے جائیں۔

رجسٹریشن منسوخی

مزید : علاقائی