پی پی نے اپنے دور میں کسی سیاسی کارکن کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا: عزیز الرحمن چن
لاہور(نامہ نگارخصوصی)پاکستان پیپلز پارٹی کے راہنما عزیزالرحمن چن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی نے اپنے حکومت کے جمہوری 5سال پورے کئے اور کسی بھی سیاسی کارکن کو انتقام کا نشانہ نہیں بنایا قائد عوام نے کارکنان کی جو سیاسی تربیت کی اس کی مثال نہیں ملتی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور ہائیکورٹ میں منعقدہ بانی پیپلز پارٹی ذوالفقار علی بھٹو کی 90 ویں سالگرہ کی تقریب کے شرکا ء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔پیپلز لائرز فارم کی جانب سے ذوالفقار علی بھٹو کی 90 نویں سالگرہ کی تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ڈاکٹر جاوید اقبال آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی ۔تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے نائب صدرلاہورعزیزالرحمن چن ،لاہور ہائیکورٹ بار کے راشد لودھی، خرم لطیف کھوسہ سمیت وکلا ء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
عزیز الرحمان چن