فضا میں آلودگی کی جانچ کا ڈیٹا موجود نہیں: سموگ کمیشن اجلاس میں انکشاف

فضا میں آلودگی کی جانچ کا ڈیٹا موجود نہیں: سموگ کمیشن اجلاس میں انکشاف

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سموگ سے پیدا ہونے والی صورتحال کے تدارک کے لئے سموگ کمیشن کے اجلاس میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ فضا میں آلودگی کی جانچ کا ڈیٹا موجود نہیں ہے۔لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر قائم ہونے والے سموگ کمیشن کا پہلا اجلاس گزشتہ روزہوا جس کی صدارت معروف قانون دان ڈاکٹر پرویز حسن نے کی، کمیشن کے رکن شیرازذکا ء ایڈووکیٹ نے بتایا کہ اجلاس میں سیکرٹری ماحولیات نے یہ اعتراف کیاکہ محکمہ کے فضائی آلودگی کی پیمائش کے بارے میں کوئی مواد یا ڈیٹا نہیں جس سے یہ جانچ ہوسکے کہ ماضی میں فیکٹریوں سے کس قدر آلودگی فضا میں پیداہو ئی ؟ تاہم سیکرٹری ماحولیات کے مطابق اب لیبارٹری کے فعال ہونے سے ڈیٹا اکٹھا کیا جا سکے گا، کمیشن کے سربراہ ڈاکٹر پرویز حسن نے زور دیا کہ کمیشن تمام صورتحال کا جائزہ لینے کے بعد ماحولیات کے تحفظ اور آلودگی سے بچاؤ کے لئے طویل المیعاد سفارشات ترتیب دے گا بلکہ آلودگی کے تدارک کے لئے قلیل مدت اقدامات بھی تجویز کئے جائیں گے، لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر قائم ہونے والے کمیشن نے فیصلہ کیا کہ کمیشن کے ارکان 13 جنوری کو ماحولیاتی تحفظ کے لئے لیبارٹری کا دورہ کریں گے اور اس کی موحول دوست افادیت اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔

سموگ کمیشن

مزید : علاقائی