اورنج لائن ٹرین منصوبے پر معطل کام کی تکمیل کیلئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو چٹھی
لاہور(نامہ نگارخصوصی)اورنج لائن ٹرین منصوبے پر معطل کام کی تکمیل کے لئے سپریم کورٹ کی گائڈ لائن کے مطابق تعمیراتی کام کرانے کے لئے وزیر اعلیٰ پنجاب کو چٹھی لکھ دی گئی ہے جس میں خبردار کیا گیا ہے کہ عدالتی فیصلے کے مطابق تعمیراتی کام نہ کرنے پر توہین عدالت کے لئے سپریم کورٹ سے رجوع کیا جائے گا۔سول سوسائٹی نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے وزیر اعلیٰ پنجاب کو چٹھی لکھی ہے جس کی نقول چیئرمین ماس ٹرانزٹ ٹرانسپورٹ کمپنی، ڈی جی ایل ڈی اے اور ایم ڈی نیسپاک کو بھی بجھوائی گئی ہے، چٹھی میں اورنج لائن ٹرین منصوبے پر کام شروع کرنے کے لئے سپریم کورٹ کے احکامات کی نشاندہی کی گئی ہے اور مختلف نوعیت کے سوالات کے جواب مانگے گئے ہیں، چٹھی میں سوال کیا گیا ہے کہ سپریم کورٹ کے حکم پر حکم امتناعی والے 11ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے لئے کتنی رقم مختص کی گئی اور اورنج ٹرین منصوبے پر دوبارہ کام شروع کرنے کے لئے ماہرین پر مشتمل کمیٹی میں کن ماہرین کو شامل کیا گیاہے، چٹھی میں نشاندہی کی گئی کہ اگر سپریم کورٹ کے فیصلے پر عمل کئے بغیر کام شروع کیا گیا ہے۔
تو ثقافتی ورثہ کے 200 میٹر تک کام روک دیا جائے، چٹھی میں زور دیا گیا ہے کہ اورنج لائن میٹرو کے راستے میں میں تاریخی عمارتوں کے لئے مختص رقم اور ماہرین پر مشتمل کمیٹی کی تفصیلات فراہم کی جائیں۔
چٹھی