صوبائی دارالحکومت میں گیس لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان

صوبائی دارالحکومت میں گیس لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان

لاہور(اپنے خبر نگارسے،کامرس رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے شہری پریشان،لوگ ایل پی جی استعمال کرنے پر مجبور ۔تفصیلات کے مطابق گرین ٹاؤن ،ٹاؤن شپ ،اقبال ٹاؤن ،گلبرگ،اعوان ٹاؤن، ٹھوکر نیاز بیگ ،شاہدرہ ،چائنہ سکیم، بند روڈ سمیت مختلف علاقوں میں گیس لوڈ شیڈنگ کی شکایات بڑھ گئیں۔دوسری جانب سوئی ناردرن گیس کمپنی نے کمپریسر استعمال کرنے والوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن میں سینکڑوں صارفین کے کنکشن منقطع کر دیئے ۔ سوئی گیس حکام کے مطابق لوڈ شیڈنگ نہیں کی جارہی تاہم پیداواری علاقوں میں برف باری سے گیس کے پریشرمیں کمی آجاتی ہے دوسری جانب سے سردی میں اضافے کے باعث گیس کے استعمال میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے ۔

مزید : صفحہ آخر