دہشت گردوں کیخلاف خیبر پختونخوا کی فرنٹ لائن یونٹ فورس تیار

دہشت گردوں کیخلاف خیبر پختونخوا کی فرنٹ لائن یونٹ فورس تیار

پشاور (آن لائن)دہشت گردوں کے خلاف خیبر پختونخوا کا فرنٹ لائن یونٹ فورس نے جدید ہتھیاروں اور جنگی مشقوں کی تربیت مکمل کرتے ہوئے خیپر پختونخوا پولیس میں شمولیت اختیار کرلی۔45 اہلکاروں پر مشتمل اسپیشل کامبیٹ یونٹ نے دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی اسپیشل ٹریننگ دی گئی ہے۔اسپیشل کامبیٹ کے جوانوں نے پاک فوج سے جدید تربیت بھی مکمل کی ہے۔اس کے علاوہ اس خاص یونٹ نے سمندری حدود میں پاک بحریہ کی ٹریننگ حاصل کرنے کے ساتھ ساتھ دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں استعمال کی جانی والی بھاری مشینریز کے علاوہ دیگر ٹریننگ حاصل کی ہیں۔اس خصوصی یونٹ کی خدمات کو خیبر پختونخوا پولیس کے حوالے کردی گئی ہے جس کے بعد ان کی موک ایکسرسائز بھی شروع کردی گئی ہے۔خیبر پختونخوا کی فرنٹ لائن یونٹ فورس کو دہشت گردی سمیت کسی بھی ناخوشگوار واقعات سے نمٹنے کے لیے خصوصی طور پر تیار کیا گیا ہے۔ایس پی الیٹ فورس اور اس خصوصی فورس میں اپنے فرائض انجام دینے والے ساجد نے تایا کہ ہم نے ملک کے مختلف علاقوں میں ٹریننگ حاصل کی۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں جدید آلات فراہم کیے گئے ہیں اور ہمارا مقصد دہشت گردی، تخریب کاری جیسی کارروائیوں کو ناکام بنانا ہے۔

مزید : صفحہ آخر