انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن کے نومنتخب نمائندوں کا اجلاس

انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن کے نومنتخب نمائندوں کا اجلاس

راولپنڈی ( خصوصی رپورٹ )محمد کامران مغل صدر راولپنڈی سٹی کے زیر صدارت انصاف سپورٹس اینڈ کلچرل فیڈریشن کے نومنتخب نمائندوں کی میٹنگ ہوئی جس میں نومنتخب تمام عہدیدار وں کو صدر محمد کامران مغل اور جنرل سیکرٹری راناسیف اللہ نے مبارکباد دی ۔اس موقع پر تمام ارکان کویونین کونسل پر کام تیزکرنے کی ہدایت کی۔ میٹنگ میں یہ طے پایا کہ جلد راولپنڈی میں آئی ایس ایف سی کا ورکر کنونشن کرایا جائے گا ۔تمام نومنتخب نمائندے راولپنڈی میں سپورٹس اور کلچرل سرگرمیاں تیز کرنے کیلئے پر عزم ہیں ۔ میٹنگ کے اختتام پر آصف قمر نے ملی نغمہ اور قومی ترانہ پڑھا۔ میٹنگ میں راجہ انجم ، قاضی اویس ، ڈاکٹر ساجد ، ڈاکٹر جاوید ، ایڈووکیٹ ذکی، ایڈووکیٹ شیخ ریحان ،پروفیسر کشور صاحبہ ، انجینئرجواد کیانی، غلام خان ، باسط شبیر ،وسیم خان جدون ، چودھری ارشد ،فرقان کاشف ، عمر عباسی ،کامران جرال ، ارشد مغل ، حاجی اکرم، آصف قمر،عرفان مغل ، ملک اقبال ، چو دھری شبیر، ملک وقار ، ہارون رشید، شعیب مغل،ثانیہ بی بی، راجہ نعمان چو دھری محمدطارق اورزوہیب خان نے شرکت کی ۔

انصاف سپورٹس

مزید : صفحہ آخر