انتخابی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب

انتخابی حلقہ بندیوں سے متعلق الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس کل طلب

اسلام آباد(آن لائن) الیکشن کمیشن نے انتخابی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اہم اجلاس کل( پیرکو) طلب کر لیا ہے اجلاس میں سیکرٹری شماریات سمیت اہم افسران شرکت کریں گے ۔الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامئے کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن نے انتخابی حلقہ بندیوں کے حوالے سے اہم اجلاس پیر 8جنوری کو طلب کر لیا ہے اجلا س میں وزارت شماریات اور الیکشن کمیشن کے اہم افسران شرکت کریں گے اجلاس میں شماریات کے افسران الیکشن کمیشن کو مردم شماری کے حوالے سے بریفنگ دیں گے اعلامئے کے مطابق الیکشن کمیشن نے وزارت شماریات سے مردم شماری کا سرکاری ڈیٹا،شماریاتی کوڈز اور شماریاتی بلاکس کی تفصیلات اور نقشے 10جنوری تک طلب کئے ہیں۔

الیکشن کمیشن

مزید : صفحہ آخر