پنجاب میں دھند اور خراب موسم ، سکول اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

پنجاب میں دھند اور خراب موسم ، سکول اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی(آن لائن)محکمہ تعلیم پنجاب نے گہری دھند اور خراب موسم کے باعث 15جنوری تک سکول اوقات میں تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ۔نوٹیفکیشن کے مطابق سکول 10تا03بجے اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے سیکرٹری سکولز محکمہ تعلیم پنجاب کے جاری نوٹیفکیشن میں یہ بھی و اضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی سال کا آخری سیشن بہت اہمیت کا حامل ہوتا ہے لہٰذا تمام ہیڈ ٹیچرز اس بات کو خصوصی طور پر مد نظر رکھتے ہوئے ٹائم ٹیبل ترتیب دیں کہ طلبا و طالبات کی تعلیم کا حرج نہ ہو اور کوئی مضمون رہ نہ جائے ۔

مزید :

صفحہ آخر -