حکمرانوں کی نااہلی سے ملک ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا،پرویز خٹک

حکمرانوں کی نااہلی سے ملک ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گیا،پرویز خٹک

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ پاکستان کے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہنے کی وجہ نااہل حکمران ہیں، قرضوں پہ قرضے لے کر ملکی معیشت کو تباہ کر دیا۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے یونین کونسل زیارت کاکا صاحب میں ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح پر کیا۔وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ کرپشن اور لوٹ مار کی وجہ سے پاکستانی پاسپورٹ بد نام ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں اس رسوائی کے پیچھے چور حکمران ہیں جنہوں نے اپنی تجوریاں بھریں مگر کبھی بھی عوام کی خدمت نہیں کی ۔پرویز خٹک نے کہا کہ اے این پی نے پختونوں کے نام پر حکومت بنائی مگر عملی طور پر پختونوں کی فلاح کیلئے کچھ نہیں کیا۔انہوں نے مزید کہا کہ خیبر پختونخوا میں غریب عوام پر قدرت مہربان ہوئی جسکے نتیجے میں تحریک انصاف کی حکومت آئی ہم نے ساڑھے چار برسوں میں گزشتہ 70 سال سے تباہ حال اداروں کو ٹھیک کرکے ڈیلیور کرنے کے قابل بنایا۔

مزید : صفحہ آخر