وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر معین ناصر مستعفی

وی سی پنجاب یونیورسٹی ڈاکٹر ظفر معین ناصر مستعفی

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر ظفر معین ناصر مستعفی ہو گئے اور اپنااستعفیٰ گورنر پنجاب کو ارسال کر دیا ۔ڈاکٹر ظفر معین ناصر نے کہا کہ پنجاب حکومت یونیورسٹی کی دو کینال کی زمین زبردستی حاصل کرنا چاہتی تھی اور وہ اس پر مزاحمت کر رہے تھے۔ ز مین دینے کہ بجائے استعفیٰ دینا ان کے ضمیر کیلئے درست تھا،کیونکہ اْن پر بہت زیادہ سیاسی دباؤ تھا ،یونیورسٹی چلانے میں شدید مزا حمت کا بھی سامنا تھا، کرپشن کے الزامات ہو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے انکا کہنا تھا انہیں میرٹ پالیسی کے مطابق کام کرنے نہیں دیا جا رہا تھا۔ ڈاکٹر ظفر معین ناصر استعفیٰ دینے کے بعد اپنی گاڑی پر یونیورسٹی سے روانہ ہو گئے ہیں،انہوں نے استعفیٰ سے متعلق یونیورسٹی کے اساتذہ کیساتھ بھی کوئی تبادلہ خیال نہیں کیا۔

مزید : صفحہ آخر