صو بائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں بجلی لوڈ شیڈنگ جاری

صو بائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں بجلی لوڈ شیڈنگ جاری

لاہور (کامرس رپورٹر)صو بائی دارالحکومت سمیت ملک بھر میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری ۔ شہروں میں گزشتہ روز چار گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں آٹھ گھنٹے تک لوڈ شیڈنگ کی گئی،دوسری جانب پہاڑوں پر برف باری اور کئی علاقوں میں بارش سے سردی کی شدت بڑھ گئی ۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا تاہم ملاکنڈ، ہزارہ ڈویژن،گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان ہے جبکہ پنجاب کے میدانی علاقوں اور بالائی سندھ میں رات اور صبح کے اوقات میں شدید دھند پڑنے کا امکان ہے۔

مزید : صفحہ آخر