ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نائیجر ین ہائی کمشنر کی ملاقات،پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال

ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نائیجر ین ہائی کمشنر کی ملاقات،پیشہ وارانہ امور پر ...

اسلام آباد (آئی این پی) سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے نائیجریا کے ہائی کمشنر نے ملاقات کی، نائیجیرین ہائی کمشنر نے عالمی بحری امن کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔ جمعہ کو ترجمان پاک بحریہ کے مطابق نائیجیریا کے ہائی کمشنر نے سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل ظفر محمود عباسی سے ملاقات کی، جس میں پیشہ وارانہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں بحری افواج کے درمیان دفاعی تعاون مزید بڑھانے پر بھی بات چیت کی گئی، نائیجیرین ہائی کمشنر نے عالمی بحری امن کے قیام میں پاک بحریہ کی کاوشوں کو سراہا۔

مزید : صفحہ آخر