پی پی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کا 90 واں یوم پیدائش منایا گیا

پی پی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کا 90 واں یوم پیدائش منایا گیا

لاڑکانہ (آئی این پی )پاکستان پیپلز پارٹی کے بانی ذوالفقار علی بھٹو کا 90 واں یوم پیدائش منایا گیا ۔ پہلے منتخب وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو نے 5 جنوری 1928 ء کو لاڑکانہ میں سر شاہنواز بھٹو کے جاگیر دار گھرانے میں آنکھ کھولی۔اگرچہ ذوالفقار علی بھٹو کے والد سر شاہ نواز بھٹو مشیر اعلی حکومت بمبئی اور جوناگڑھ کی مسلم ریاست میں دیوان تھے، لیکن بھٹو سیاست ہمیشہ عوامی کی اور پاکستان میں 'قائدِ عوام' یعنی عوام کا رہبر اور 'بابائے آئینِ پاکستان' بھی کہلائے۔ ذوالفقار علی بھٹو کی زندگی میں موجود اس تضاد نے ان کی شخصیت اور سیاست دونوں کو منفرد بنائے رکھا۔عوام کو ان کی شناخت دلانے اور سیاست کو امیروں کے ڈرائنگ روم سے نکال کر گلی گلی تک لانے اور ان میں سیاسی شعور بیدار کرنے کا سہرہ ذوالفقار علی بھٹو ہی کے سر تھا۔بھٹو کا 'روٹی، کپڑا اور مکان' کا نعرہ بہت مشہور ہوا۔بات اسلامی دنیا کو اکٹھا کرنے کی ہو یا ملک کو متفقہ آئین دینے کی، ذوالفقار علی بھٹو نے اپنے انداز میں سیاست کی اور آمر کے سامنے سر جھکانے سے زیادہ جمہوریت اور عوام کی خاطر مقتل کو ترجیح دی۔

مزید : صفحہ آخر