شاہ زیب قتل کیس،عدالت نے صلح نامے کی تفصیلات طلب کرلیں

شاہ زیب قتل کیس،عدالت نے صلح نامے کی تفصیلات طلب کرلیں

کراچی(آئی این پی ) کراچی کی سیشن عدالت نے شاہ زیب قتل کیس میں فریقین کے درمیان صلح نامے کی تفصیلات طلب کر تے ہوئے سماعت 20جنوری تک ملتوی کردی ۔ جمعہ کو کراچی کے ضلع جنوبی کی سیشن عدالت میں شاہ زیب قتل کیس کی سماعت ہوئی جس کے سلسلے میں ملزم شاہ رخ جتوئی، سراج تالپور، سجاد تالپور اور غلام مصطفی لاشاری عدالت میں پیش ہوئے۔عدالت نے مختصر سماعت کے بعد شاہ زیب اور شاہ رخ جتوئی کے اہلخانہ کے صلح نامے کی تفصیلات طلب کرلیں جب کہ فریقین کی جانب سے سندھ ہائیکورٹ میں دیئے گئے دلائل اور قانونی نکات بھی طلب کیے گئے ہیں۔عدالت نے حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر ملزمان کو مقدمے کی نقول فراہم کی جائیں گی۔ بعد ازاں کیس کی مزید سماعت 20جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

مزید : صفحہ آخر