جنرل (ر) راحیل شریف کا سندر انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ

جنرل (ر) راحیل شریف کا سندر انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق آرمی چیف جنرل (ر) راحیل شریف نے سندر انڈسٹریل سٹیٹ کا دورہ کیا۔ سابق آرمی چیف اپنے پرانے دوستوں سے ملنے کیلئے خصوصی طور پر سندر سٹیٹ گئے۔اس موقع پر صدر بورڈ آف مینجمنٹ آصف علی ٹیپو نے دیگر ممبران کے ہمراہ خوش آمدید کہا۔اس موقع پر راحیل شریف نے کہا کہ سندر سٹیٹ ایک رول ماڈل ہے۔صدر سندر سٹیٹ آصف علی ٹیپو نے سابق آرمی چیف کو یادگاری شیلڈ دے کر رخصت کیا۔

مزید : صفحہ آخر