اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت کیلئے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت کیلئے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی )سپریم کورٹ میں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت کیلئے درخواستیں سماعت کیلئے مقرر کردی گئیں۔ چیف جسٹس ثاقب نثار نے درخواستوں پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیدیا ۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں جسٹس مشیر عالم اور جسٹس سجاد علی شاہ پر مشتمل تین رکنی بینچ 10 جنوری بدھ کے روز 16 درخواستوں کی سماعت کریگا تاہم چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالت عظمی کا تین رکنی بینچ شریف خاندان کی شوگر ملوں کی اپیلوں کی سماعت بھی 10جنوری کو ہی کرے گا۔ واضح رہے سپریم کورٹ 2012 میں فیصلہ دے چکی ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کی سہولت فراہم کی جائے ان سولہ درخواستوں میں عدالتی فیصلوں پر عمل درآمد کے حوالے سے بھی درخوا ستیں دائر کی گئیں۔

مزید :

صفحہ آخر -