سعودی حکومت نے 5ہزار افراد کاحج کوٹہ دوبارہ بحال کر دیا

سعودی حکومت نے 5ہزار افراد کاحج کوٹہ دوبارہ بحال کر دیا

لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)سعودی حکومت نے گزشتہ سال کا استعمال نہ ہونے والا 5ہزار افراد کاحج کوٹہ وزارت مذہبی امور کی درخواست پر دوبارہ بحال کر دیا ،5ہزار کوٹہ نئی انرول کمپنیوں کو ملے گا آڈٹ فرم نے انرول کمپنیوں کا60فیصد کام مکمل کر لیابقیہ10دنوں میں 100فیصد کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن ،ایک ماہ کی دی گئی مہلت میں چارٹرڈ فرم کام مکمل نہ کر سکنے پر پلنٹی پڑ سکتی ہے ،چارٹرڈ فرم نے ملک بھر کی انرول کمپنیوں کے دفاتر کی عملی چیکنگ شروع کر دی وزارت مذہبی امور کی نامزد کردہ چارٹرڈ فرم نئی انرول کمپنیوں کی سکیورٹنی جبکہ پرانی کمپنیوں کی پرفارمنس کی بنیاد پر رپورٹ حج فارمولیشن کمیٹی کو پیش کرے گی جس پر فارمولیشن کمیٹی حج کوٹہ الاٹ کرے گی ،نئی انرول کمپنیوں کی 12سو کے قریب کمپنیوں کی سکیورٹنی مکمل کر کے دفاتر کا وزٹ شروع کرا دیا ہے ،سعودی وزارت حج کے حوالے سے معلوم ہوا ہے کہ پاکستانی وزارت مذہبی امور نے مردم شماری کے مطابق حج کوٹہ بڑھانے کی درخواست کی تھی جس پر سعودی وزارت نے غور کا وعدہ کیا ہے مگر گزشتہ سال کا استعمال نہ ہونے والا کوٹہ فوری بحال کر دیا ہے ،یہ کوٹہ حج پالیسی میں منظور کیے گئے 33فیصد کے علاوہ ہے 33فیصد پرانے ٹورز اپریٹر جبکہ نیا ملنے والا کوٹہ نئی انرول کمپنیوں کو دینے کی تجویز سامنے آئی ہے۔

مزید : صفحہ آخر