امریکاپاکستان کے بغیرافغان جنگ نہیں جیت سکتا:مفتاح اسماعیل

امریکاپاکستان کے بغیرافغان جنگ نہیں جیت سکتا:مفتاح اسماعیل

اسلام آباد (آئی این پی ) مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے امریکاکی پاکستان کوامداد نہ ہونے کے برابرہے،آئی ایم ایف سے آئندہ قر ضہ لینے کاکوئی پروگرام نہیں، امریکاپاکستان کے بغیرافغانستان میں جنگ نہیں جیت سکتا، پاکستان سے تعلقات خراب کرناامریکاکے مفاد میں نہیں،ڈونلڈٹرمپ عجیب ٹویٹ کرتے رہتے ہیں۔جمعہ کو نجی ٹی وی کو انٹرویومیں انکا مزید کہنا تھا ٹرمپ کی پاکستان مخالف ٹویٹ سفارتی آداب کیخلاف ہے، ٹرمپ پاکستان پرمزیددباؤ ڈالنے کی کوشش کریں گے،ٹرمپ نے ٹویٹ پرشمالی کوریاکوجنگ کی دھمکی دی۔ ٹرمپ نے پاکستان پردباؤڈالاتوقوم متحد ہوکرجواب دیگی، ہم اپنے ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات چاہتے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں بہتری آرہی ہے ، ملکی معیشت درست سمت کی جانب گامزن ہے۔ پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر تھامس ڈریو نے گزشتہ روز وزیر اعظم کے خزانہ اور اقتصادی امور کے مشیر ڈاکٹر مفتا ح اسماعیل کیساتھ ملاقات کرکے ان کو یہ اہم ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد دی اور اس امید کا اظہار کیا وہ اس منصب کو احسن طریقے سے نبھائیں گے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے خزانہ کے مشیر کو برطانیہ کی طرف سے پورے تعاون کا یقین دلایا اور اس امید کا اظہار کیا کہ پاکستان اور برطانیہ کے اقتصادی تعلقات ان کے دور میں مذید بہتر ہونگے۔ برطانوی ہائی کمشنر نے مشیر خزانہ کیساتھ پاکستان اور برطانیہ کے در میا ن ترقیاتی سکیموں کیلئے تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا اور یقین دلایا کہ برطانیہ اس سلسلے میں پاکستان کی حمایت جاری رکھے گا۔ مفتاح اسماعیل نے برطانوی ہائی کمشنر کو بتایا کہ پاکستان کے برطانیہ کیساتھ اچھے تعلقات ہیں ،انہوں نے ہائی کمشنر کے پاک برطانیہ کے تعلقات کو مذید بہتر کرنے میں کردار کو بھی سراہا۔

مزید : صفحہ آخر