اردو کے ممتاز شاعر رسا چغتائی کراچی میں انتقال کرگئے

اردو کے ممتاز شاعر رسا چغتائی کراچی میں انتقال کرگئے

کراچی(ماّ نیٹر نگ ڈیسک) اردو کے ممتاز شاعر رسا چغتائی کراچی میں انتقال کر گئے۔ ان کی عمر 90 برس تھی۔رسا چغتائی 1928ء میں غیر منقسم ہندوستان کی ریاست جے پور کے شہر سوائی مادھوپور میں پیدا ہوئے تھے۔وہ حریت سمیت مختلف اخبارات سے بھی وابستہ رہے۔ ان کا شعری مجموعہ زنجیر ہمسائگی کے نام سے شائع ہوا۔ان کی کلیات ’تیرے آنے کا انتظار رہا‘ کے نام سے شائع ہوئی۔ رسا چغتائی غزل کے صاحب طرز شاعر کی حیثیت سے جانے جاتے تھے۔ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر تاج مسجد آئی ایریا کورنگی نمبر پانچ میں ادا کی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر