پشاور میٹرو عمران خان کی جانب سے کرپشن کا سونامی ہے،سلیمان شریف
لاہور (آئی این پی )وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلیمان شریف نے کہا ہے پشاور میٹرو عمران خان کی جانب سے کرپشن کا سونامی ہے ،خیبر پختونخوا حکومت نے بلیک لسٹڈ کمپنی میکسن کوپشاور میٹروکیلئے اربوں روپے کا ٹھیکہ دیا۔سلیمان شریف نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کہالاہور میٹرو میں ایک ارب روپے کے گھپلے کی کوشش کرنے پر میکسن سے جان چھڑوائی گئی ، پشاور میٹرو کا مقصد پی ٹی آئی کیلئے فنڈ ز کا حصول ہے ۔