پاکستانی پبلشرز کا 6 سے 14جنوری تک بھارت میں ہونیوالے عالمی کتب میلے کا بائیکاٹ

پاکستانی پبلشرز کا 6 سے 14جنوری تک بھارت میں ہونیوالے عالمی کتب میلے کا ...

نئی دہلی(آئی این پی ) پاکستانی پبلشرز نے 6 سے 14جنوری تک بھارت میں ہونے والے عالمی کتب میلے کا بائیکاٹ کر دیا ۔ تفصیلات کے مطابق نئی دہلی میں (آج) سے 14جنوری تک عالمی کتب میلہ منعقد کیا جائے گا جس میں 40ممالک سے پبلشرز شریک ہوں گے تاہم پاکستانی پبلشرز نے بھارت میں ہونیوالے عالمی کتب میلے کا بائیکاٹ کردیا ہے۔انتظامیہ نیشنل بک ٹرسٹ نئی دہلی کے مطابق پاکستان سے ابھی تک صرف ایک پبلشر نے شرکت کی یقین دہانی کروائی ہے۔

مزید : صفحہ آخر