نجومی نہیں عوام وزیراعظم بناتے ہیں : خورشید شاہ
میر پور خاص (مانیٹرنگ ڈیسک) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشیدشاہ نے کہا ہے نجومی نہیں عوام وزیر ا عظم بناتے ہیں، سی پیک کی خوشحالی گوادر میں نہیں لاہور میں نظر آتی ہے۔میر پور خاص میں جلسہ سے خطاب میں انہوں نے کہا سی پیک کی خوشحالی پاکستان میں نہیں ایک شہر میں نظر آتی ہے، گوادر کے نام پر ہم قرضہ لیتے ہیں اور لاہور میں اورنج اور میٹرو پر خرچ کرتے ہیں۔ ایک سیاستدان کہتا ہے مجھے کیوں نکالا،دوسرا سیاستدان کہتا ہے نجومیوں نے مجھے کہہ دیا ہے میں وزیر اعظم بنوں گا،نجومی نہیں عوام وزیراعظم بناتے ہیں۔