فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی کاروائیوں میں تیز ی

فوڈ اتھارٹی ٹیموں کی کاروائیوں میں تیز ی

لاہور (کامرس رپورٹر)پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیموں کے ڈبل شفٹوں میں کام کرنے سے ملاوٹ مافیا کے خاتمے کے لئے کاروائیوں میں مزید تیز ی آئی ہے اور لاہور سمیت صوبہ پنجاب کے مختلف شہروں میں کاروائیا ں کرتے ہوئے11واٹر فلرٹریشن پلانٹس،29فوڈ پوائنٹس سیل ، 67کو جرمانے، 411کووارننگ نوٹس جاری کرتے ہوئے جعلی مکھن بنانے والی ڈیری سے 1170کلو بناسپتی گھی ، 16سو کلو کے قریب تیارجعلی مکھن اور 600لیٹر کے قریب ناقص دودھ برآمد کر کے موقع پر تلف کر دیا گیا۔ علا وہ ازیں پنجاب فوڈ اتھارٹی نے انفینٹ فارمولا کمپنیوں کی طرف سے غیر معیاری مال منگوا کر اسے فرانسیسی اور امریکن کہہ کر فروخت کرنے کی اطلاعات کا سختی سے نوتس لیتے ہوئے ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور ایف بی آر کے ساتھ مل کر انفینٹ فارمولا کے اجزاء، امپورٹ پالیسی اور مارکیٹنگ کے حوالے سے قانون سازی ایک ماہ میں مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن طے کی ہے۔علاوہ ازیں ایف بی آر کی مدد سے انفینٹ فارمولا کی امپورٹ کے وقت کوالٹی کی تصدیق بھی کی جائے گی جبکہ پاکستان میں بھی دیگر ترقی یافتہ ممالک کے معیار کے انفینٹ فارمولا کی فروخت کو یقینی بنا نے کے لیے پاکستان اور بیرون ملک میں فروخت ہونے والے فارمولا کا موزانہ کر کے رپورٹ مرتب کی جائے گی۔

مزید : صفحہ آخر