قاضی حسین احمد کی پانچویں برسی آج منائی جائے گی

قاضی حسین احمد کی پانچویں برسی آج منائی جائے گی

احمدیار(صباح نیوز ) سابق امیر جماعت اسلامی پاکستان قاضی حسین احمد کی پانچویں برسی آج 6جنوری بروزہفتہ کو منائی جائے گی ۔اس سلسلہ میں احمدیار سمیت جماعت اسلامی کے زیراہتمام تعزیتی کانفرنسز ، ریفرنسز ،مذاکرے اور مختلف تقریبات انعقاد پذیر ہوں گی جس میں مقررین مرحوم قاضی حسین احمد کی ملک و قوم کیلئے خدامات پر خراج تحسین پیش کریں گے ۔ ۔قاضی حسین احمد1978 میں جماعت اسلامی کے جنرل سیکرٹری اور1987 کو امیر جماعت اسلامی پاکستان منتخب ہوئے وہ چار مرتبہ مسلسل 2004تک امیر جماعت اسلامی منتخب ہوے قاضی حسین احمد 1985اور1992 میں دو مرتبہ سینیٹر منتخب ہوئے 2002کے انتخابات میں دو حلقوں سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے اور6 جنوری 2013کو حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال کرگئے ۔

مزید : صفحہ آخر