عمران خان وزارت عظمیٰ کیلئے بیرونی سہارے، نامعلوم نجومی اور امپائر نہ ڈھونڈیں،، مریم اورنگزیب

عمران خان وزارت عظمیٰ کیلئے بیرونی سہارے، نامعلوم نجومی اور امپائر نہ ...

اسلام آباد (آن لائن)وزیر مملکت اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے بیرونی سہارے،نامعلوم نجومی اورامپائرنہ ڈھونڈیں، عوام اپنا فیصلہ خود کریں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی پریس کانفرنس پر اپنے رد عمل میں کیا۔ مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم بننے کیلئے کوئی سہاراڈھونڈرہے ہیں اور کسی نجومی کے کٹھ پتلی بنے ہوئے ہیں۔ وزیر مملکت اطلاعات و نشریات نے کہا کہ عمران خان کو پاکستان سے زیادہ امریکیوں کی پرواہ ہے ، اب پتاچل گیاعمران خان کس کے اشارے پرترقی روک رہے تھے۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ، عمران خان کوشہباز شریف فوبیاہوگیاہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے عوام آزاداورخودمختارہیں اور آئندہ انتخابات میں عوام اپنا فیصلہ خود کریں گے۔

مزید : صفحہ آخر