مسلم لیگ (ن) کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے: عبدالغفور حیدری

مسلم لیگ (ن) کو آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے: عبدالغفور حیدری

اسلام آباد ( آئی این پی) ڈپٹی چیئر مین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے کہاہے کہ وہ بطور آئینی ادارے کے ذمہ دار کے آئینی مدت پوری ہونے کا خواہاں ہیں لیکن جو فضا بنادی گئی اسمبلیوں کی مدت پوری ہوتے نہیں دیکھ رہا ،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بلوچستان میں تبدیلی آتی ہے تو سینٹ الیکشن ہوتے نظر نہیں آرہے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہاکہ عمران خان اور آصف علی زرداری اور قادری ٹرایکاحکومت کو مارچ سے پہلے گرانا چاہتاہے۔انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں تبدیلی آئی تو سینٹ الیکشن روکنے کیلئے سندھ اور خیبرپختوا کی طرف بڑھ سکتی ہے۔مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ بلوچستان میں تبدیلی کے پیچھے نادیدہ قوتوں کا ہاتھ ہے یا نہیں ،کچھ نہیں کہہ سکتا۔انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں تبدیلی مسلم لیگ (ق )اور ن لیگ کا ایک دھڑا ملکر لارہا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ(ن)کو گھر آگ لگ گئی گھر کے چراغ سے جیسی صورتحال کا سامنا ہے۔

مزید : صفحہ آخر