افسران ایمانداری اور قوانین کے مطابق کام کریں: چیف الیکشن کمشنر

افسران ایمانداری اور قوانین کے مطابق کام کریں: چیف الیکشن کمشنر

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آن لائن ) چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا نے کمیشن کے افسران پر زور دیا ہے وہ ایمانداری اور قوانین کے مطابق انتخابی حلقہ بندیوں کا کام مکمل کریں۔ وہ گزشتہ روزانتخابی حلقہ بندیوں سے متعلق کمیشن کے افسران کی ٹریننگ کے اختتام پر منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے ، اس موقع پر ان کے ہمراہ سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب فتح محمد سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے، ٹریننگ میں چار و ں صوبوں اور وفاقی دارالحکومت کے 32افسران نے شرکت کی ،اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر جسٹس سردار محمد رضا کو حلقہ بندیوں کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی ، چیف الیکشن کمشنر کا اپنے خطاب میں مزید کہنا تھا آ پ کے کندھوں پر ایک قومی فریضہ ہے اور مجھے انتہائی خوشی ہے الیکشن کمیشن کے افسران جانفشانی سے کام کر رہے ہیں،چیف الیکشن کمشنر نے جاری پیشہ وارانہ ٹریننگ کی حوصلہ افزائی کرتے ہو ئے تاکید کی کہ افسران اپنی تمام تر صلاحیتوں کو برؤے کار لاتے ہوئے تمام نقائص سے پاک اور ملکی قوانین کے عین مطابق حلقہ بندیاں کرائیں ،تقریب کے آخر میں چیف الیکشن کمشنر نے تربیت حاصل کرنیوالے تمام افسران میں سرٹیفکیٹ تقسیم کئے ۔

مزید :

صفحہ آخر -