سپریم کورٹ کا پنجاب کے سکول ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو دینے پر اظہار برہمی، سیکرٹری کی سرزنش

سپریم کورٹ کا پنجاب کے سکول ایجوکیشن فاؤنڈیشن کو دینے پر اظہار برہمی، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (این این آئی)سپریم کورٹ آف پاکستان نے کہا ہے کہ بہترین تعلیمی سہولیات کی فراہمی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے ،پنجاب کے سکول ایجوکیش فاؤنڈیشن کے حوالے کیوں کیے گئے، سیکرٹری صاحب ایسا نہ ہو ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا قیام ہی کالعدم قراردیدیں۔ سپریم کورٹ میں گزشتہ روز پنجاب میں سکولوں کی نجکاری کے خلاف دائر درخواست پر جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی۔ دوران سماعت جسٹس گلزار احمد نے استفسار کیا کہ یہ طارق محمود کون ہیں جنہیں تمام سکول دے کرنوازا گیا ۔سیکرٹری تعلیم پنجاب کی سرزنش کرتے ہوئے عدالت نے کہا کہ سیکرٹری صاحب بہت ہوگیا، اب ایسے نہیں چلے گا۔ درخواست گزار کے وکیل سیف الحق نے کہا کہ عدالت نے 2013 ء میں سکول فعال کرنے کا حکم دیا تھا مگرحکومت نے ارکان اسمبلی و دیگر افراد کو سکول ٹھیکے پر دیدیئے جس پر جسٹس گلزار احمد نے کہاکہ سیکرٹری صاحب ایسا نہ ہو ایجوکیشن فاؤنڈیشن کا قیام ہی کالعدم قراردیدیں۔

مزید :

صفحہ آخر -