پاکستان مسئلہ کشمیر کا پرامن حل چاہتا ہے، عالمی بردری وعدہ پورا کرے: سراج الحق
ڈنمارک (آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹر سراج الحق نے کہا کہ مسلہ کشمیر پاکستان کے لیے زندگی اور موت کا مسلہ ہے پوری پاکستانی قوم کشمیریوں کی پشت پر کھڑی ہے 5 فروری کا دن مقبوضہ کشمیر کے مظلوم اور محکوم عوام کے لیے وقف ہے پاکستان مسلہ کشمیر کا پُر امن حل چاہتا ہے جماعت اسلامی پاکستان اندرون ملک اور عالمی سطح پر دنیا کی توجہ مبذول کرا رہی ہے کہ کشمیریوں کے ساتھ اقوام عالم نے جو وعدے کیے انہیں پورا کیا جائے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ ڈنمارک کے دوران ان کے ساتھ ملاقات کرنے والے تحریک کشمیر یورپ ڈنمارک کے رہنماؤں کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اجلاس میںیورپین مسلم کونسل کے صدر میاں عبدالحق، تحریک کشمیر ڈنمارک کے سرپرست میاں منیر حسین، تحریک کشمیر یورپ کے جنرل سیکرٹری انصر منظور حسین وسیم ڈار اور دیگر رہنما بھی موجود تھے۔ سراج الحق نے کہا کہ بھارت کی ہٹ دھرمی کے نتیجے میں مسلہ کشمیر ستر سال سے التوا میں پڑا ہے خطے میں حالات اور پاکستان کے ساتھ تعلقات کی کشیدگی کا ذمہ داربھارت ہے۔