ہر روز ایک نئی لڑکی شوبز میں انٹری دے رہی ہے، لائبہ علی

ہر روز ایک نئی لڑکی شوبز میں انٹری دے رہی ہے، لائبہ علی

لاہور( فلم رپورٹر) اداکارہ ،ماڈل اور کلاسیکل ڈانسر لائبہ علی نے کہا ہے کہ غریب اور مستحق افراد کی مدد کرنے سے دل کو سکون ملتا ہے پیسے اور شہرت کے پیچھے بھاگنے والوں میں سے نہیں۔ہمیشہ اچھے اور معیاری کام کو ترجیحی دی ہے‘جب تک شوبز انڈسٹری سے وابستہ ہوں کبھی اصولوں پر سمجھوتہ نہیں کروں گی۔ہر روز ایک نئی لڑکی شوبز میں انٹری دے رہی ہے۔میرا یہاں کسی سے مقابلہ نہیں ہے اور نہ ہی کوئی میری شاگرد ہے۔میں تو ابھی خود سیکھ رہی ہو ں اور سیکھنے کا عمل ہمیشہ جاری رکھوں گی۔ میں اپنے کام کی خود منصف ہوتی ہوں میری کوشش ہوتی ہے کہ اپنی غلطیوں کو دوبارہ نہ دہراؤں۔ایک سوال کے جواب میں لائبہ علی نے بتایا کہ میں اپنے سینئرز کی عزت کرتی ہوں اور میرا یہ ماننا ہے کہ جو بھی فنکار اپنے سینئرز کی عزت کرتا ہے کامیابی اس کے قدم چومتی ہے۔

میں آج جو کچھ ہوں اپنی ماں اور استاد کی دعاؤں کی وجہ سے ہوں۔میں انتہائی خوش قسمت ہوں کہ مجھے بے پناہ پیار کرنے والی ماں اور بہترین رہنمائی کرنے والا استاد ملا ہے ۔

مزید : کلچر