پہلا ٹیسٹ،بھارت نے جنوبی افریقہ کے 286 رنز کے جواب میں پہلے روزتین وکٹوں کے نقصان پر 28 رنز بنا لیے

پہلا ٹیسٹ،بھارت نے جنوبی افریقہ کے 286 رنز کے جواب میں پہلے روزتین وکٹوں کے ...

کیپ ٹاؤن (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیا ن جاری پہلے ٹیسٹ میچ کا پہلا روز ختم ہو گیاہے ،ویرات کوہلی بھارتی اداکارہ انوشکا شرماکے ساتھ شادی کے بعد ساوتھ افریقہ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میں کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں تاہم وہ کارکردگی دکھانے میں ناکام رہے اور جنوبی افریقہ کے 286 رنز کے خلاف بیٹنگ کیلئے میدان میں آئے تو صرف 5رنز بنا کر آوٹ ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق بھارت نے جنوبی افریقہ کے 286 رنز کے جواب میں تین وکٹوں کے نقصان پر 28 رنز بنا لیے ہیں ، ایم وجے اور شیکھر دھون نے میدان میں اتر کر کھیل کا آغاز کیا لیکن اوپننگ پر آئے وجے صرف 1 سکور اور شیکھر دھون 16 رنز بنانے میں کامیاب ہوئے تاہم کوہلی 5 رنز بنا کر پولین لوٹ گئے۔اس سے قبل جنوبی افریقہ کی پوری ٹیم 286 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی جس میں اے بی ڈویلئرز 65 رنز کے ساتھ سرفہرست رہے،پلیسزز62 اور ڈی کاک نے 43 رنز بنائے۔ ان کے علاوہ مہاراج 35 رنز کے ساتھ ناقابل شکست رہی۔

مزید : کھیل اور کھلاڑی