گزین مری کی عدالت سے استثنیٰ کی درخواست منظور

گزین مری کی عدالت سے استثنیٰ کی درخواست منظور

کوئٹہ (آن لائن) انسداد دہشت گردی کی عدالت میں سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری کے مقدمہ کی سماعت ہوئی اور عدالت نے استثنیٰ کی درخواست منظور کر لی کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی گئی استغاثہ کے مطابق بلوچ قوم پرست رہنماء اور سابق صوبائی وزیر داخلہ نوابزادہ گزین مری کو انسداد دہشت گردی سبی کی عدالت کے جج محمد رفیق لانگو کی عدالت میں پیش کیا نوابزادہ گزین مری کو عدالت میں حاضری سے استثنیٰ سے متعلق درخواست منظور کر لی گئی نوابزادہ گزین مری کی جانب سے ان کے وکیل جبکہ سرکار کی جانب سے مقدمہ کی پیروی مراد بخش مری نے کی عدالت نے کیس کی سماعت 19 جنوری تک ملتوی کر دی ۔

گزین مری

مزید : کراچی صفحہ اول