ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپاآہوں اور سسکیوں میں سپردخاک

ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپاآہوں اور سسکیوں میں سپردخاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ماہر امور خانہ داری زبیدہ آپاکوآہوں اور سسکیوں کے درمیان کراچی کے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔قبل ازیں انکی نماز جنازہ بعد نمازجمعہ سلطان مسجد ڈیفنس میں ادا کی گئی۔نماز جنازہ میں عزیز و اقارب، شوبز کی شخصیات کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں سمیت شہریوں کی ایک بڑی تعدادنے شرکت کی، اس موقع پر ہر آنکھ اشکبار تھی۔نمازجنازہ میں شریک لوگوں نے کہاکہ زبیدہ آپا جیسی بڑی شخصیت ہم سے جدا ہوگئیں، زبیدہ آپا خوش اخلاق شخصیت کی مالک تھیں۔معروف مصنف اور ادیب انور مقصود جو کہ زبیدہ طارق کے بھائی ہیں نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ وہ چند دنوں سے بیمار تھیں اور مقامی اسپتال میں زیرعلاج بھی تھیں تاہم وہ مختصر علالت کے بعد خالق حقیقی سے جا ملیں۔زبیدہ طارق جو زبیدہ آپا کے نام سے معروف تھیں کچھ عرصے سے بیمار تھیں، ان کے شوہر کا نام طارق مقصود ہے، جن سے ان کی شادی 1966میں انجام پائی، ان کے 2 بچے ہیں جن کے نام حسین طارق اور صبا طارق ہیں۔ حیدر آباد دکن کی تعلیم یافتہ خاندان میں پیدا ہونے والی زبیدہ آپا9 بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھیں۔ان میں لیجنڈ انور مقصود، فاطمہ ثریا بجیا، زہرہ نگاہ، صغری کاظمی، سارہ نقوی، احمد مقصود و دیگر شامل ہیں۔زبیدہ آپا نے پاکستان کے مختلف چینلز پر بے شمار کوکنگ شوز کیے، ان کی بتائی گئی کھانوں کی ترکیبیں معتدد گھرانوں میں مقبول تھیں، وہ امور خانہ داری کی بھی ماہر تھیں اور ان کے گھریلوں ٹوٹکے خواتین میں خاصے مقبول تھے۔