پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی احمد علی پتافی انتقال کر گئے وزیراعلی سندھ کا افسوس

پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی احمد علی پتافی انتقال کر گئے وزیراعلی سندھ کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور رکن سندھ اسمبلی احمد علی پتافی کافی عرصہ علالت میں رہنے کے بعد انتقال کر گئے۔سردار احمد علی پتافی کچھ عرصے سے کینسر کے مرض میں مبتلا تھے اور کراچی کے اسپتال میں زیر علاج تھے۔ احمد پتافی پی ایس 7 گھوٹکی سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے۔پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے ایم پی اے سردار احمد پتافی کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ہمیشہ پارٹی کے ساتھ وفادار رہے۔وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی، صوبائی وزرا مکیش کمار چاولہ، فیاض بٹ، جام خان شورو، جام مہتاب خان ڈہر اور ممتاز حسین جکھرانی نے پیپلزپارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سردار احمد علی خان پتافی کے انتقال ہر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے اپنے جاری بیانات میں رہنماں نے مرحوم احمد علی خان پتافی کی پارٹی کے لئے خدمات کو سراہا اور لواحقین سے تعزیت کا اظہار کیا۔