کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کا بچہ بچہ مقروض ہو چکاہے : شکیل ایڈوکیٹ
بٹ خیلہ(بیورورپورٹ) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کے مشیرشکیل خان ایڈوکیٹ نے کہاہے کہ پاکستان کے کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے پاکستان کابچہ بچہ مقروض ہوچکاہے اب لوٹ مارکادورگزرچکاہے ملک پرپاکستان تحریک انصاف کی حکمرانی ہوگی کیونکہ پاکستان پیپلزپارٹی اورمسلم لیگ سمیت تمام پارٹیاں ختم ہوچکی ہیں ایم ایم اے کے غبارے سے ہوانکل چکی ہے ائندہ الیکشن میں ان کے ضمانت ضبط ہوجائیگی کیونکہ انہوں نے اسلام کے نا م پرعوام سے ووٹ لیاپانچ سالوں میں ایک فیصلہ بھی قران وسنت کے مطابق نہیں کیاگیاتھاان کاکام پاکستان تحریک انصاف کے حکومت نے کردیاان خیالات کااظہارشکیل خان ایڈوکیٹ نے گزشتہ روز بٹ خیلہ میں پاکستان پیپلزپارٹی کے راہنمامحمداکرام خان کے پی ٹی آئی کے شمولیت کے موقع پرمنعقدہ ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔تقریب سے ممبرقومی اسمبلی جنیداکبرخان حاجی ایوب خان حاجی آحمدزادہ خان ڈاکٹرشفقت آیازارشدخان اورنعمان خان نے بھی خطاب کیا انہوں نے کہاکہ پاکستان پیپلزپارٹی کواپنے پارٹی کااندازہ ہوچکاہے شہیدذوالفقارعلی بھٹوکی برسی اب کھلے میدانوں کے بجائے شادی ہال میں کررہے ہیں انہوں نے کہاکہ انہوں نے اپنے دورحکومت میں صر ف اورصرف لوٹ مارکرکے اپنے بچوں کے روشن مستقبل کیلئے غریب عوام کے بچوں کامستقبل داؤں پرلگادیاگیاتھاانہوں نے کہاکہ کرپٹ حکمرانوں کی وجہ سے ملک کابچہ بچہ مقروض ہوچکاہے اور55یفیصد لوگ غربت کے نیچے زندہ گی گزاررہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ اگرحکومت نے مالاکنڈمیں ٹیکس لگانے کی کوشش کی توسب سے پہلے پاکستان تحریک انصاف ان کے مخالفت کریگی پہلے بھی مرکزی حکومت کوٹیکس واپس لینے پرمجبورکردیاتھا۔انہوں نے کہاکہ مالاکنڈکے سیاستدان انجمن تحفظ حقوق تنظیم کے نام کوتبدیل کرکے انجمن تحفظ برائے لوٹ مارمالاکنڈرکھاجائے وہ بہترنام ہے ۔انہوں نے کہاکہ مالاکنڈکے تمام سیاستدان کوچیلنج کرتے ہیں کہ تمام سیاسی ومذہبی پارٹیان ایک پلیٹ فارم پرمتحد ہوکرپھربھی پی ٹی آئی کامقابلہ نہیں کرسکتی ۔انہوں نے کہاکہ سابقہ حکمرانوں نے اپنے دورحکومت میں صر ف اورصرف اپنے خاندان کے فردکوبھرتی کیاہے جس کی لسٹ ہمارے پاس موجودہ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ان کے دورحکومت میں ہسپتالوں میں سرنج تک موجودنہیں تھی اب لوگوں کوباعزت طریقے سے علاج معالجہ فراہم ہورہی ہے ۔انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دورحکومت میں مالاکنڈلیویزفورس کوساڑھے تین سو جدیداسلحہ فراہم کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ مالاکنڈکے عوام نے دونمبرسیاست کومسترد کردیاہے انہوں نے کہاکہ مالاکنڈکے عوام کے مفاد کیلئے ایم این اے اورپی ایم اے عوام کے ساتھ ہونگے ۔انہوں نے کہاکہ قوم کے مستبقبل کافکرصر ف اورصرف پاکستان تحریک انصاف کے پاس ہے ۔