ماضی میں حکمرانوں نے عوا م کا بے دریغ استحصال کیا : میاں جمشید الدین

ماضی میں حکمرانوں نے عوا م کا بے دریغ استحصال کیا : میاں جمشید الدین

پشاور( سٹاف رپورٹر)خیبر پختونخوا حکومت کی صوبے کی مجموعی ترقی کیلئے عملی اقدامات نے گزشتہ کئی دہائیوں سے اقتدار میں رہنے والوں کو عوام کے سامنے بے نقاب کیا عوامی حلقوں میں پی ٹی آئی حکومت کی کارکرگی کی پزیرائی اور ماضی کے حکمرانوں سے نفرت پی ٹی آئی کی مستقبل میں پورے ملک میں بر سر اقتدار آنے کا تعین کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز نوشہرہ میں مختلف اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اقتدار کو قوم کی امانت سمجھتی ہے اور اس امانت کو عوام ہی کے جلاح و بہبود پر خرچ کرنے کو اپنے لئے اعزاز سمجھتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں عوام کا بے دریغ استحصال ہو ان کے روز مرہ زندگیوں میں ااسانی لانے کی بجائے ذاتی خواہشات اور سیاسی مفادات کو ترجیح دی گئی جس کے منفی اثرات براہ راست غریب عوام پر ہی پڑے اگر ان کو عوام کی مشکلات کا ذرا بھی ادراک ہوتا تو وہ آج عوام کے سامنے اپنے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے روشن مستقبل کا نوید دے کر فخر محسوس کرتے ہیں۔ میاں جمشیدالدین نے کہا کہ یہی سیاسی جماعتیں عوام کو گمراہ کرنے کیلئے ناکام کوششوں میں مصروف ہیں لیکن عوام اب ان کی کسی بھی چال میں آنے والے نہیں۔

مزید : کراچی صفحہ اول