مردان میں جماعت اسلامی کا ٹرمپ بیان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مردان میں جماعت اسلامی کا ٹرمپ بیان کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

مردان (بیورورپورٹ) جماعت اسلامی کے رہنما اور تحصیل کونسل کے نائب ناظم مشتاق سیماب کی قیادت میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے پاکستان مخالف بیان پر مظاہر ہ کیا گیا جس میں مختلف مکاتبہ فکر کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔مظاہرین جامع مسجد شیخ یاسین ٹاون سے چارسدہ روڈ تک گئے اور مردان چارسدہ روڈ کو کئی گھنٹوں تک بلاک کئے رکھا ۔مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈ زاور بینرز اٹھارکھے تھے جس پر امریکہ مردہ باد کے نعرے درج تھے ۔مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے رہنماؤں،مشتاق سیماب،سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ اور پی کے 23کے زونل امیرسعید اختر اور دیگر نے کہا کہ پاکستان کو میلی آنکھ سے دیکھنے والوں کی آنکھیں نوچ لیں گے۔سیکورٹی فورسز اور عوام ایک پیج پر ہے اور ملک کی بقا اور سلامتی کے لئے پاکستانی عوام کی جان و مال ہر وقت حاضر ہے۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاک فوج کے جوانوں اور پاکستانی عوام نے بیش بہا قربانیاں دی ہے جس کی پوری دنیا اعتراف کر رہا ہے۔

مزید : کراچی صفحہ اول