اسفندیار ولی خان کا (ر) ایئر مارشل اصغر خان کی وفات پر اظہار تعزیت
پشاور ( پ ر ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیار ولی خان نے بزرگ سینئر سیاستدان (ر) ایئر مارشل اصغر خان کی وفات پر دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کی مغفرت کیلئے دعا کی ہے ، اپنے تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کی سیاسی زندگی پر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ مرحوم اصغر خان سیاسی تاریخ کی ایک قابل تقلید شخصیت اورغیر متزلزل عزم کے پیکر تھے ، انہوں نے غمزدہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کی تاریخی خدمات ناقابل فراموش ہیں اور انہیں تاریخ میں سنہرے حروف سے لکھا جائے گا، اسفندیار ولی خان نے مرحوم کی مغفرت اور پسماندگان کے صبر جمیل کیلئے بھی دعا کی۔