دفاع پاکستان کونسل کے تحت بیت المقدس کانفرنس کل ہوگی

دفاع پاکستان کونسل کے تحت بیت المقدس کانفرنس کل ہوگی

پشاور( کرائمز رپورٹر) دفاع پاکستان کونسل کے تحت تحفظ بیت المقدس کانفرنس کل اتوار 7جنوری کو ہو گی۔ صوبائی دارالحکومت پشاور میں رنگ روڈ دلہ زاک چوک میں ہونیو الی کانفرنس کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں۔ اس سلسلہ میں مختلف انتظامی ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو انتظامات میں مصروف ہیں۔ دفاع پاکستان کونسل کے چیئرمین مولانا سمیع الحق کی زیر صدارت ہونے والی کانفرنس سے سیاسی و مذہبی جماعتوں کے مرکزی قائدین خطاب کریں گے۔کانفرنس کی تیاریوں کے حوالہ سے علماء، اساتذہ، وکلاء، تاجروں اور دیگر شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقاتوں کیلئے کمیٹیاں بنائی گئی ہیں۔ جماعۃالدعوۃ پشاور کے مسؤل یاور آفتا ب نے جمعہ کے دن پنڈال، اسٹیج، سکیورٹی ، وضو خانے اور دیگر انتظامات کا جائزہ لیا اور انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔ تحفظ بیت المقدس کانفرنس کیلئے جماعۃالدعوۃ کی طرف سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے جارہے ہیں۔ دفاع پاکستان کونسل کی طرف سے شہر کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دینے کیلئے موبائل دعوتی پروگرام کئے جارہے ہیں، ڈور ٹو ڈور ملاقاتیں کی جارہی ہیں اور پروجیکٹرز کے ذریعہ بھی پروگرام کر کے لوگوں کو کانفرنس میں شرکت کی ترغیب دی جارہی ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر