مہمند ایجنسی، غلنئی نادرا آفس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

مہمند ایجنسی، غلنئی نادرا آفس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مہمند ایجنسی ( نمائندہ پاکستان) مہمند ایجنسی، غلنئی نادرا آفس کے خلاف احتجاجی مظاہرہ۔ سادہ لوح عوام کو بلا وجہ تنگ کر کے رشوت پر مجبور کیا جاتا ہے۔ جبکہ افغان مہاجرین کے شناختی کارڈز کو فوری طور پر ادا کیا جاتا ہے۔ اعلیٰ حکام اصلاح احوال کر کے عوام کو شناختی کارڈ کے حصول کی طریقہ کار کو آسان بنائے۔ تفصیلات کے مطابق بروز جمعہ اپر مہمند کے درجنوں افراد نے نادرا غلنئی سنٹر کے خلاف پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ پر دھرنا دیکر احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین نے نادرا سنٹر غلنئی کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ دھرنے کے شرکاء سے پی ٹی آئی کے رہنماء احمد شاہ موسیٰ خیل نے کہا کہ ہمارے خواتین کو سنٹر میں اکیلے چھوڑ کر ہمیں زبردستی باہر نکالا جاتا ہے۔ جو کہ قبائلی رسم و رواج کے خلاف ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف افغان مہاجرین سے لاکھوں روپے وصول کر کے شناختی کارڈ کا اجراء بغیر کسی دستخط کرتے ہیں۔ جبکہ ایجنسی کے سادہ لوح عوام کو بلا وجہ تنگ کر کے مٹھی گرم کرنے پر مجبور کرتے ہیں۔ اس کے خلاف اعلیٰ حکام نوٹس لیکر فوری طور پر دادرسی کر کے شناختی کارڈ کے حصول کا طریقہ کار کو آسان بنایا جائے۔ جبکہ نادرا حکام کا موقف تھا کہ آج خواتین کا دن تھا مردوں کی گنجائش نہیں تھی اس لئے اُن کا الزام بے بنیاد ہے۔