مرکزی انجمن تاجران تخت بھائی کے عہدوں میں توسیع
تخت بھائی ( نامہ نگار ) مرکزی انجمن تاجران تخت بھائی کے عہدوں میں توسیع ۔ محسن خان کو سینئر نائب صدر جبکہ صفدر صافی نائب صدرنامزد کر لیے گئے ۔ مرکزی انجمن تاجران تخت بھائی کے صدر حاجی محمد طارق کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق مرکزی انجمن تاجران تخت بھائی کے عہدوں میں توسیع کی گئی جس میں محسن خان کو سینئر نائب صدر، صفدر صافی نائب صدر، اسد اللہ وائس چیئرمین، افتخار عثمانی خیل سیکرٹری اطلاعات ،جاوید خان فنانس سیکرٹری، مولانا فواد خان آفس سیکرٹری ، عمران خان آرگنائزر، لعل گل یوسفزئی ایگزیکٹیو ممبر جبکہ فیصل انور ایڈوکیٹ کو لیگل ایڈوائزر نامزد کر لیے گئے ۔