ٹانک ،35 لیویز اہلکاروں کی بھرتی کا اعلامیہ جاری

ٹانک ،35 لیویز اہلکاروں کی بھرتی کا اعلامیہ جاری

ٹانک (نمائندہ خصوصی)ڈپٹی کمشنر/پولیٹیکل ایجنٹ ایف آر ٹانک راجہ فضل خالق، نے 35لیویز اہلکاروں کی بھرتی کا اعلامیہ جاری کر دیا ، تفصیلات کے مطابق نیم قبائلی علاقہ ایف ار ٹانک میں 35لیویز فورس کے بھرتی کے لیے کل 213امیدواروں نے درخواستیں جمع کرکے 97امیدوروں نے ابتدائی فزیکل ٹیسٹ وغیرہ پاس کر کے انٹرویو کے مرحلے میں کامیاب قرار پائے اس سلسلے میں گذشتہ دن ڈی سی افس ٹانک میں پولیٹیکل ایجنٹ ایف ار ٹانک راجہ فضل خالق کی سربراہی میں سلیکشن کمیٹی نے 97امیدواروں کے انٹرویو کرکے کامیاب ہونے والے35لیویز اہلکاروں کی بھرتی کے احکامات جاری کردئے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر