سخاکوٹ میں اے سی کی قصائیوں کو دکانوں کے آگے شیشے لگانے کی ہدایت

سخاکوٹ میں اے سی کی قصائیوں کو دکانوں کے آگے شیشے لگانے کی ہدایت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سخاکوٹ(نمائندہ پاکستان) تحصیل درگئی میں قصا ئیوں کے دکانوں پر شیشے لگانے اور صفائی کا نظام بہتر بنانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد عارف خان نے خصوصی ہدایات جاری کر دئیے ۔ آوارہ کتوں کو ٹھکانے لگانے کے لئے مہم شروع کی جائیگی ۔ مذبح خانہ سخاکوٹ میں ڈاکٹر تعینات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ گوشت اور جانوروں کا معائنہ کیا جاسکے ۔ اس سلسلے میں درگئی ٹریڈ یونین کے صدر اسفندیار خان کی قیادت میں تحصیل درگئی کے تاجروں ، ٹریڈ یونین کے عہدیداروں اور قصائیوں کی میٹنگ اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد عارف خان کے دفتر میں منعقد کی گئی جس میں ٹریڈ یونین سخاکوٹ کے صدر ظہور خان ، جنرل سیکرٹری عنایت خان ، ناظم سخاکوٹ بازار ساجد حسین مشوانی ،ناظم نائبر ہوڈ کونسل خرکی مکرم شاہ ، نائب ناظم درگئی بازار عالمگیر باچہ ، ڈسٹرکٹ پریس کلب ملاکنڈ کے صدر ظاہر شاہ خان اور جنرل سیکرٹری ولایت خان باچہ سمیت تحصیل درگئی کے تاجروں نے شرکت کی ۔ اس موقع پر ٹریڈ یونین کے عہدیداروں اور تاجروں نے بجلی کے غیر اعلانیہ اور طویل لوڈشیڈنگ اور مہینے میں 15, 15دن پرمٹ کے نام پر بجلی بندش ، درگئی اور سخاکوٹ کے بازاروں میں آوارہ کتوں اور سخاکوٹ فقیر آباد ملز سے نکلنے والے نکاس آب، مذبح خانہ سخاکوٹ میں سہولیات کے عدم فراہمی اور رکشہ پریشرہارن سمیت مختلف مسائل سے اسسٹنٹ کمشنر درگئی کو آگاہ کیااور کہا کہ طویل لوڈشیڈنگ سے کاروبار بپرے طرح متاثر ہو رہے ہیں کیونکہ واپڈا درگئی کے اہلکارپرمٹ کے نام پر سارا سارا دن بجلی بند رکھتے ہیں جبکہ ایک دن کے کام پر کئی کئی دن لگاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے خلاف کاروائی میں ٹریڈ یونین کے عہدیداروں کو شامل کرکے ان کے تحفظات کا خیال رکھا جائے ۔ اسسٹنٹ کمشنر درگئی محمد عارف خان نے کہا کہ 15جنوری تک بازاروں میں صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے اور قصائی اپنے اپنے دکانوں پر شیشے لگائیں ۔ انہوں نے کہا کہ واپڈ درگئی کے اہلکاروں کیساتھ میٹنگ کرکے لوڈشیڈنگ اور پرمٹ کے نام پر بجلی بندش سے متعلق بات کرینگے ۔ اسسٹنٹ کمشنر نے کہا کہ عوام کو سہولیات فراہم کرنا اور ان کے مسائل کے حل کے لئے کوششیں کرنا ہماری اولین ذمہ داری اور ترجیح ہے جس میں کسی قسم کی رکاوٹ یا کوتاہی برداشت نہیں کرینگے ۔ انہوں نے کہا کہ 15جنوری سے بازاروں کا دورہ کرینگے اور صفائی ، قصائیوں کے دکانوں میں شیشے لگانے سمیت قصاب خانے میں صفائی چیک کرینگے ۔