ہنگو میں سوئی گیس کی نارو الوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا مظاہرہ

ہنگو میں سوئی گیس کی نارو الوڈشیڈنگ کیخلاف شہریوں کا مظاہرہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگو میں گیس کا مسئلہ سنگین ہو گیا۔ علماء کرام کی قیادت میں سینکڑوں شہریوں کا احتجاجی مظاہرہ۔ہنگو کوہاٹ مین جی ٹی روڈ کو بلاک کر دیا گیا۔ حکومت کے خلاف نعرہ بازی۔مسئلہ حل کرانے کے لئے دو دن کا الٹی میٹیم۔ ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی یقین دہانی پر مظاہرین منتشر ہو گئے۔تفصیلات کے مطابق ایک عرصہ سے ہنگو میں گیس کے کم پریشر کے مسئلے میں سنگین حد تک اضافہ ہونے سے بالاآخر شہریوں نے علماء کرام اور بلدیاتی نمائندوں کی قیادت میں ایجنسی ہیڈ کوارٹر کے مقام پر مین جی ٹی روڈ ہر قسم کے ٹریفک کی آمدورفت کے لئے احتجاجاً بند کر کے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔احتجاجی مظاہرین سے خطاب میں ممتازعالم دین خطیب اڈا مسجد مولانا عبد الجلیل،تحصیل ناظم عامر غنی، و دیگر مقررین نے کہا کہ ضلع ہنگو گیس پروڈکشن زون ہونے کے باوجود گیس پیداوار کی آفادیت سے محروم ہے۔انہوں نے کہا کہ انتہائی کم گیس پریشر بالخصوص صبح کے اوقات میں موصوم بچے،طلباء و طالبات ناشتے سے بھی محروم رہ کر بھوکے پیاسے سکولوں کو جانے پر مجبور ہے جو کہ قابل شرم مقام ہے۔انہوں نے کہا کہ بار ہاں انتظامیہ اور متعلقہ محکمہ کے زمہ داران کے ساتھ مزاکرات کئے گئے مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔مقررین نے کہا کہ مزید عوام کا استحصال برداشت نہیں کر سکتے۔ انہوں نے منتخب قومی و صوبائی اسمبلی کی ممبران پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ عوام کے مسائل سے نظریں چُرا کر ہنگو کے عوام کے حقوق پر خاموش تماشائی بننے والے پورے قوم کے مجرم ہے۔ جو کہ صرف اقتدار کے مزے لوٹنے میں مصروف ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت اور انتظامیہ 48گھنٹوں کے اندر مسئلہ حل کرانے کی ڈیڈلائن دیتے ہوئے واضح کی کہ مسئلہ حل نہ ہونے کی صورت میں غیر معینہ مدت کے لئے احتجاجی دھرنوں کا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔ دریں اثنا ڈپٹی کمشنر شاہد محمود کی یقین دہانی پر مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہو گئے۔


Ba